لاہور میں کم سن بہن بھائی میں کروناوائرس کی تصدیق

لاہور کے راوی ٹاؤن کے علاقے میں کم سن بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ راوی ٹاؤن میں رہائش پذیر بہن بھائی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کے والد کا بھی گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی فیملی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔بچوں میں کرونا وائرس کی علامات پائی جا رہی تھی۔بچوں کو کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔ جس کے بعد بچوں کا ٹیسٹ کیا گیا اوربچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تاہم والدہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انھیں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا. بتایا گیا ہے کہ جب ایمبولنس بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تو وہاں پر دکھ بھرے مناظر دیکھنے میں آئے۔ والدہ نے بچوں کو کھانے پینے کا سامان اور قرآن پاک دے کر رخصت کیااوردیر تک روتی رہیں.
دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر میں سیلف آئسولییٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کے خاندان میں افراد کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 30 کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2586 تک پہنچ چکی ہے۔صوبائی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق صوبے میں متاثرہ زائرین کی تعداد 701، تبلیغی جماعت کے متاثرہ ارکان 992، دیگر متاثرہ شہریوں کی تعداد 1074 اور 89 قیدی بھی متاثریں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button