مذہبی جماعت کا احتجاج ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی راستے بند

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
مذکورہ مذہبی تنظیم نے وفاقی دارالحکومت کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر بھر میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہوئی ہے، اور عوام کو انٹرنیٹ کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں، راولپنڈی کے متعدد نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
