معروف اداکارہ کیٹ بلانچیٹ کاانڈسٹری چھوڑنےکااعلان

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں دیگر چیزوں کیلئےاداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کیٹ بلانچیٹ کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ میں خود کو اداکارہ کہنے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ ‘میں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں جب بھی ایسا کہتی ہوں تو ہر بار میرے گھر والے اپنی آنکھیں گھماتے ہیں، مگر میں اداکاری کو چھوڑنے کے لیے سنجیدہ ہوں، ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو میں زندگی میں کرنا چاہتی ہوں’۔ان کی حالیہ فلم بلیگ بیگ مارچ 2025 میں ریلیز ہوئی تھی۔
اپنے کیرئیر میں وہ 2 آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں۔2024میں فلم بلیو جیسمین میں کام کرنے پر انہیں بہترین اداکارہ جبکہ 2005 میں دی ایویٹر کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
