مشہور آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی انتقال کرگئیں

معروف آسٹریلوی اداکارہ ریچل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
خاندان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریچل کارپانی طویل عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں اور اسی علالت کے بعد وہ پرسکون طور پر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال غیر متوقع تھا، تاہم وہ آخری لمحات میں سکون میں تھیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کی آخری رسومات 19 دسمبر کو قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی موجودگی میں نجی طور پر ادا کی جائیں گی۔ خاندان نے اس مشکل وقت میں میڈیا اور عوام سے رازداری کی اپیل کی ہے۔
اگرچہ بیماری کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچل کارپانی کو 2021 میں پیٹ میں شدید درد کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ایک نامعلوم عارضے کے تحت سرجری بھی کی گئی تھی۔
