عمران خان کو جیل میں ملنے والی سولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریم کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق، عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سات سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ مختص کیا گیا ہے۔ کمپاؤنڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے متصل 35/37 کا لان بھی موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ کا لطف اٹھاتے ہیں۔ سات سیل والے کمپاؤنڈ میں مجموعی طور پر 30 سے 35 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔

ورزش اور جسمانی سرگرمی کے لیے بانی پی ٹی آئی کو سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے، اور صبح سے شام تک انہیں قدرتی روشنی اور تازہ ہوا تک رسائی حاصل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عمران خان کو جیل میں محفوظ ماحول اور بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے اور ذاتی خرچ پر دستیاب کھانے پینے کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

Back to top button