سری لنکا کے قریب ایک اور ایرانی بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات

سری لنکا کے قریب ایک اور ایرانی بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سری لنکن حکام نے بتایا کہ وہ جہاز پر موجود لوگوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی جہاز سری لنکا کی حدود سے باہر اکنامک زون میں تھا اور حکام نے کہا کہ انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو ہر حال میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا نے ایران سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر دور بین الاقوامی پانیوں میں جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بقول ایرانی فریگیٹ بھارت کا مہمان تھا اور اس پر 130 ملاح سوار تھے۔
امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،جنگی جہاز ڈوبنے…
عراقچی نے خبردار کیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اور امریکا اس کارروائی کے معیار پر پچھتائے گا۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ حملے سے نہ صرف ایرانی فوجی عملہ بلکہ خطے میں امن و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
