وزیراعظم کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

وزیراعظم عمران خان کو بطور ایم این اے نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فدا اللہ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے ہیں۔

مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے، نیوی کلب کو قبضے میں لینے کا حکم

جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں، بعد ازاں چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

Back to top button