عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کرلی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے کی۔

جج امجد علی شاہ نے عمران خان کےطبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانےکی درخواست منظور کرلی۔

دوران سماعت 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کےبعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے مقدمےکا ریکارڈ فراہم کرنےکی درخواست دائر کی گئی جب کہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں،ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیےجائیں گے۔

عمران خان اداروں پر تنقید کرنے سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟

دوسری جانب پراسکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 13 جنوری کےبعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائےجسے عدالت نے منظور کرلیا۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

Back to top button