سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر تحفظات ہیں  : اسد قیصر

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کاکہنا ہےکہ یورپی یونین اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ملٹری کورٹ کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے،سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر ہمیں مایوسی ہے،سپریم کورٹ ک فیصلے پر بھی مایوسی ہے،ایسے میں عوام کدھر جائے،آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، قانون پاس کیا گیاکہ اسلام آباد میں جلسہ نہیں ہوگا،کیا اسلام آباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے،جو تاریخ کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

اسد قیصر کاکہنا تھاکہ ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال کی وجہ سے حکومت کو مذاکرات کا راستہ دیا ہے۔عمران خان مقبول لیڈر ہیں،عوامی سروے کرالیں 99 فیصد کہیں گےکہ ان کے خلاف مقدمات انتقامی کارروائیاں ہیں۔

اسد قیصر کےمطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف بنائے جانے والی نئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں،سب جانتے ہیں کہ یہ بدترین انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

ہمارا موقف ہےکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، عمران خان سمیت تمام بے گناہ پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کیا جائے۔

امریکا کا بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل پر اظہار تشویش

اسد قیصر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کسی بھی کارکن نے گملا تک نہیں توڑا،ہم آزاد عدلیہ سمیت ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتےہیں،اپنے موقف سے کسی صورت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Back to top button