اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراردادمنظور

قومی اسمبلی نےسانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کےاجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کی، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اے پی ایس کےشہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی حکومت ایوان اورعوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایوان دہشتگردی کے خلاف فورسزکی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہے۔

قراردار میں لکھا گیا ہےکہ یہ ایوان پاکستان کودہشتگردی سےمکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

Back to top button