ملکی تاریخ میں پہلی بار ریٹائر ریلوے ملازمین پنشن سے محروم

ملکی تاریخ میں پہلی بار ریٹائر ریلوے ملازمین پنشن سے محروم رہے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ریلوے پنشنرز 21 تاریخ گزرنے کے باوجود پنشن سے محروم ہیں.

بجلی فی یونٹ 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے کے ایک لاکھ سے زائد ریٹائر ملازمین اپنی پنشن سےمحروم ہیں کیونکہ ان کو پینشن کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے. بتایا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ریلوے پنشنرز کو 21 تاریخ گزر جانے کے باوجود اب تک پنشن نہیں مل سکی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ریلوے حکام پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق بتانے سے قاصر ہیں جبکہ ریٹائر ملازمین نے وزیرریلوے اعظم سواتی سے پینشن کی فوری ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا ہے.

Back to top button