ایران جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہونے کا انکشاف

ایران کیخلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون بھی شامل ہیں، جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو پہلے تباہ ہونے والے 16 امریکی طیاروں کے علاوہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ فرینڈلی فائر کا شکار ہوئے۔

بلوم برگ کے مطابق ایک KC-135 ٹینکر ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا، جس کے عملے کے تمام 6 ارکان ہلاک ہو گئے۔

مزید 5 KC-135 ری فیولنگ جیاز سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنے، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔

ایران  کانشانہ بننےوالےامریکی ایف 35طیارے کی مشرق وسطیٰ میں ہنگامی لینڈنگ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اب تک بغیر عملے کے امریکی ریپر ڈرونز میں سے 9 کو تباہ کیا ہے، جن میں سے ایک ڈرون کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button