پاسداران انقلاب کا امریکی اہلکار کی تلاش کرنے والا جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

 

 

 

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس کے افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی سی ون تھرٹی طیارہ اور اس کے ساتھ ڈرون بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 2 ٹرانسپورٹ طیارے،جو کمانڈوز اور ایئرمین کو محفوظ مقام تک لےجانے کےلیے گئے تھے،ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے۔

امریکی اہلکار کےمطابق بعد ازاں 3 نئے طیارے بھیجےگئے تاکہ امریکی افواج کو وہاں سے نکالا جاسکے،کمانڈوز نے دونوں خراب طیاروں کو تباہ کردیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے نے پائلٹ کی تلاش کے مقام پر مشتبہ ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔

Back to top button