پاسداران انقلاب گارڈز کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کردیا۔

پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر پرحملےمقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Back to top button