عمران خان کےساتھ مکافات عمل ہورہا ہے
مسلم لیگ نے کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کل کیا ہوگا یہ صرف اللّہ تعالی کی ذات جانتی ہے لیکن عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، کرسی اورطاقت کا غلط استعمال اوراس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹویٹ میں ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے، تکبر اورظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ نوازشریف پر شاید ذاتی اور سیاسی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، ایسے بدترین حالات کے باوجود نوازشریف کا کوئی ساتھی انہیں چھوڑ کر نہیں گیا، نوازشریف نے اپنے مخالف اوردشمن کو بھی عزت دی، صبراورتہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا، کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔
انہوں نے کہا عمران خان کو دیکھ کرعبرت ہوتی ہے، تکبراورگھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا، تو زندگی اورسیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اورغفلت برتنے والے، مہنگائی اور نااہلی سے ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے.
نسلہ ٹاور کے مالک عبدالقادر انتقال کر گئے
مریم نواز نے کہا ریاستی طاقت استعمال کرکے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے اور ابھی حکومت بھی اس کی ہے، یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔