رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ ریلیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار

رشی کپور کی اچانک وفات کے باعث نامکمل رہ جانے والی منفرد فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کو بالآخر ریلیز کر دیا گیا ہے

۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو انتقال کر گئے تھے، 70 کی دہائی کے آغاز میں فلموں میں آنے والے رشی کپور انڈسٹری سے مسلسل جڑے رہے اور اس دوران بے شمار سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ رشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کپور خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ اداکار رنبیر کپور کے والد اور ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ کے شوہر تھے۔

رشی کپور کی آخری فلم کے پریمئیر سے قبل پروڈیوسر فرحان اختر نے دیگر اہم فلمی شخصیات کے ہمراہ اداکار کو خراج تحسین پیش کیا، فرحان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، عامر خان، ارجن کپور، وکی کوشال سمیت دیگر افراد دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو مشہور انڈین گانے ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں رشی کپور کی اداکاری سے شروع ہوتی ہے،

جو ان کی فلم ’قرض‘ میں شامل تھا، ویڈیو میں رنبیر کپور اور دیگر فلمی شخصیات سلور رنگ کی جیکٹس پہنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، ویڈیو کے آخر میں سکرین پر یہ الفاظ اُبھرتے ہیں "لیجنڈز ہمیشہ کیلئے ہوتے ہیں”، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرحان اختر نے لکھا دیکھئے ایک یادگار اداکار اور سکرین کی ایک ناقابل فراموش شخصیت کو۔ انہوں نے فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایک کردار کو دو اداکار نبھا رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ رشی کپور کی اچانک وفات تھی۔

یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی رشی کپور 30 اپریل 2020 کو کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، رشی کپور علاج کے لیے امریکہ بھی گئے تھے لیکن پھر واپس آگئے اور بمبئی میں ان کا انتقال ہوا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے ریٹائرڈ آدمی کے گرد گھومتی ہے جس کو کھانا بنانے کا شوق ہے اور ان کے بیٹے ان کے اس کام کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ شرما جی نمکین ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹوں کے ہمراہ رہتے ہوئے زائدالعمری کی وجہ سے کچھ گھٹن محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ اپنے نرالے شوق پورے کرتے رہتے ہیں۔ ٹریلر میں شرما جی کو ایک باورچی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو نوجوان خواتین کے لیے لذیذ اور ذائقہ دار کھانے بناتے ہیں۔ ٹریلر میں ماضی کی مقبول اداکارہ جوہی چاولہ کو بھی شرما جی سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 31 مارچ کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
’شرما جی نمکین‘ کو اسٹریمنگ ویب سائٹ کے علاوہ سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے گا، اس کی ہدایات ہتیش بھاٹیا نے دی ہیں اور وہ فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

شاہد کپورکی بیوی میرا اصل محبت کس سے کرتی ہیں؟

یاد رہے کہ رشی کپور کی وفات کے بعد ان کا کردار معروف بھارتی اداکار پریش راول نے مکمل کیا ہے شرما جی نمکین‘ کو سٹریمنگ ویب سائٹ کے علاوہ سینما گھروں میں بھی دکھایا جائے رہا ہے۔ اس کی ہدایات ہتیش بھاٹیا نے دی ہیں اور وہ فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

اداکار رشی کپور نے بالی ووڈ میں اپنے باقاعدہ کیریئر کا آغاز 1973 میں فلم ’بوبی‘ سے کیا تھا جو ایک سپرہٹ فلم تھی، جس کے بعد اداکار نے 5 دہائیوں میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن نیتو سنگھ سے 1980 میں شادی کی تھی اور ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی بالی ووڈ میں صفِ اول کے اداکار ہیں، جبکہ ان کی بیٹی ردھما بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Rishi Kapoor’s latest film Sharma Ji Namkeen released | video

Back to top button