ریاض میٹرو کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہوگیا

ریاض میٹرو نے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
ریاض میٹرو کو دنیا کا طویل ترین مکمل طور پر ڈرائیور لیس ٹرین نیٹ ورک تسلیم کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 176 کلومیٹر پر محیط ہے۔
یہ کامیابی سعودی عرب کے جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کی تیز رفتار ترقی کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔
ریاض میٹرو دارالحکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا اہم حصہ ہے، جو 6 مربوط لائنوں پر مشتمل ہے اور ان میں 85 سٹیشن شامل ہیں۔
یہ نظام جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت مکمل طور پر خودکار انداز میں چلایا جاتا ہے، جس کی نگرانی سینٹرل کنٹرول رومز کے ذریعے کی جاتی ہے۔
یہ کنٹرول رومز اعلیٰ ترین معیار کے مطابق ٹرین آپریشنز، سیکیورٹی اور سروس کو مسلسل مانیٹر کرتے ہیں۔
