دبئی کی سڑکوں پر روبوٹ کی دوڑیں،شہری حیران

دبئی کی  سڑک پر دوڑ لگاتے انسان نما روبوٹ نے شہریوں کو حیران کر دیا، اور اس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں روز بروز نت نئی جدتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، اور روبوٹس کی تیاری اور استعمال کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھر میں روبوٹس کو ریسٹورینٹس، فیکٹریز اور دیگر شعبوں میں خدمات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ کھیلوں کے میدان میں بھی روبوٹس کے درمیان مقابلے کرائے جا چکے ہیں۔

تازہ واقعہ دبئی میں پیش آیا، جہاں ایک سڑک پر انسان جیسے روبوٹ کو تیزی سے دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ راہگیروں نے اس حیران کن منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کر لیا، اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹ کو ایک شخص ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی کی جدید شکل کی جھلک پیش کرتا ہے۔

Back to top button