روہت شرما 12 بار ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما12 دفعہ ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے، منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا واحد کپتان تھے جنہوں نے 1998 اور 1999 میں 12 بار تسلسل کے ساتھ ٹاس ہارے۔روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد سے لگاتار ٹاس ہارنا شروع ہوئے تھے اور آج 12ویں بار ٹاس نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہارے۔برائن لارا اور روہت شرما کے بعد نیدرلینڈ کے کپتان پیٹر بورین 11 بار مسلسل ٹاس ہار کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔انہوں نے 2011 اور 2013 کے درمیان 11 مرتبہ لگاتار ٹاس ہارے۔

Back to top button