روہت شرماکی چھٹی،ڈیزل مچل رینکنگ میں نمبرون پرآگئے

بھارتی کپتان روہت شرما کی ون ڈے رینکنگ میں طویل حاکمیت ختم ہوگئی اور نیوزی لینڈ ڈیرل مچل آئی سی سی ون ڈے کی رینکنگ میں دنیاکےنمبرون بیٹربن گئے۔

مچل نے یہ مقام ویسٹ انڈیز کے خلاف 7ویں سینچری بنانے کے بعد حاصل کیا تاہم انجری کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

نئی رینکنگ میں بھارت کے 4 کھلاڑی ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ روہت شرما نمبر 2، شبھمن گل نمبر 4، ویرات کوہلی نمبر 5، شریاس ایئر نمبر 8 جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران نمبر 3 پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما پہلی بار ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کولکتہ کی مشکل کنڈیشنز میں واحد نصف سینچری بنا کر ٹیم کو بھارت میں 15 سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ بیٹنگ میں نمبر ون جبکہ ہیری بروک دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے زخمی اوپنر شبھمن گل ٹاپ 10 سے صرف ایک درجہ باہر ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ میں جسپریت بمراہ بدستور نمبر ون ہیں، ان کے بعد میٹ ہنری اور نعمان علی موجود ہیں۔

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ جیت نے ایک اور بڑا فائدہ دیا ہے۔ لیگ اسپنر ابرار احمد 11 درجے ترقی پا کر نمبر 9 پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے بولنگ میں رشید خان پہلے، جوفرا آرچر دوسرے اور کشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی20 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر 2 درجے ترقی کے ساتھ نمبر 2 پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے ورون چکرورتی موجود ہیں جبکہ رشید خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

Back to top button