بلغاریہ کے سیاحتی مقام پر رومن تابوت دریافت

 بلغاریہ کے سیاحتی مقام ساحل سمندر پرقدیم رومن تابوت دریافت کرلیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق 1700 سال پرانی یہ باقیات ورنا کے قریب بحیرہ اسود کے ریتیلے کنارے پر ملی ہیں جہاں یہ ریڈجانا بیچ بار کو یہ ملا۔

سابق پولیس افسر نے سینٹ کانسٹنٹائن اور ایلینا کے نام سے مشہور ساحل پر واقع بیچ بار  پر چھٹیاں گزارنے  کے دوران اس سجی ہوئی میز کو دیکھا تھا۔

سیاح نے مقامی حکام کو مطلع کیا جنہوں نے آثار قدیمہ کے ماہرین کو اس کے ایک تاریخی فن پارے ہونے کی تصدیق کے لیے بلایا تھا۔

انکشاف ہوا کہ قدیم تابوت کو کم از کم 2020 سے بار کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام نے اس بات کی تحقیقات کا آغاز کیا کہ یہ چیز ساحل سمندر پر کیسے پہنچ گئی۔

Back to top button