بھارتی فلم ’’RRR‘‘ کے ایک سین پر کتنی رقم خرچ کی گئی

معروف بھارتی فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہدایتکار راجا مولی نے اپنی نئی فلم ’RRR‘‘ کے صرف ایک سین پر 1 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کر ڈالے۔

ہدایتکار کے مطابق فلم ’آر آر آر‘ کا انٹرول سیکونس 65 راتوں تک شوٹ کیا گیا، فلم کا بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے 900 کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور اس 65 دن کی شوٹ کے لیے مختلف ممالک سے سینکڑوں کی تعداد میں اداکار آئے۔

ہدایتکار نے بتایا کہ جس وقت میں یہ فلم لکھ رہا تھا اس وقت میں بے حد خوش تھا کیونکہ مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی، اس وقت صرف میں اور میری سوچ تھے اسی لیے جو میرے دل اور ذہن میں تھا وہ لکھا۔
راجا مولی نے مزید بتایا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران جو چیز مجھے سب سے زیادہ پریشان کر رہی تھی وہ یہ کہ اگر کچھ بھی غلط ہوجاتا ہے تو ہر منٹ کے لاکھوں روپے ضائع ہو سکتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

یاد رہے کہ آر آر آر کے میکرز نے کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے 7 جنوری کو فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، اس فلم میں اداکار رام چرن، جونیئر این ٹی آر، اجے دیوگن اور اداکارہ عالیہ بھٹ جلو گر ہیں۔

Back to top button