38لاکھ روپے واپس لوٹا دیے ، وزیر ریلوے کا پولیس کانسٹیل کیلیے بڑا انعام

وفاقی وزیر ریلوے، محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل راؤ شریف کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ یہ رقم وہ اپنی ذاتی جیب سے دیں گے۔

محمد حنیف عباسی نے راؤ شریف کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایماندار اور فرض شناس افسر ریلوے کا اصل چہرہ ہیں، اور ایمانداری و فرض شناسی ریاستی اداروں کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل کا یہ عمل عوام کے ریلوے پر اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا۔

کانسٹیبل راؤ شریف نے ایک ایسے بیگ میں موجود 38 لاکھ روپے اصل مالک تک پہنچائے، جو کراچی کے تاجر محسن کا تھا، اور یہ بیگ روہڑی اسٹیشن پر مالک کے حوالے کیا گیا تھا۔

Back to top button