ماڈل روبینہ خان نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان(Rubina Model) خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ، نئی زندگی کے آغاز پر متعدد شوبز و فیشن شخصیات کی جانب سے ماڈل کو مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان نے 21 نومبر کو انسٹا گرام پر شریک سفر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا ، متعدد ماڈلز و اداکاراؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی ، شیئر کی گئی تصویر میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔روبینہ خان(Rubina Model) نے واضح نہیں کیا کہ صرف نکاح کیا یا پھر وہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں؟
یہ بھی پڑھیں: سابق امام کعبہ سعودی فلم میں جلوہ افروز
ماڈل نے انسٹا گرام سٹوریز میں ہمسفر کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کر کے نکاح کا اعلان کیا تاہم فیشن میگزین ’اوکے‘ نے بتایا کہ ماڈل نے خاموشی سے شادی رچا لی ہے۔