مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کیلئے بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار

کسٹمر سروس ایگزیکٹیو کو مشتعل گاہکوں سے پُرسکون رہنے کیلئےبدتمیز اے آئی روبوٹ تیار کرلیاگیا۔
آرٹیفیشل اینٹیلیجنس بہت تیزی سے تقریباً زندگی کے تمام شعبوں میں بغیر کسی رکاوٹ کےضم ہوتی نظرآ رہی ہےاورمختلف آلات کےذریعےاب انسانوں کی روزمرہ زندگی کا حصّہ بنتی جا ہی ہے۔
یہاں تک کہ اب کسٹمر سروس ایگزیکٹیو کو مشتعل گاہکوں سےپُرسکون رہتے ہوئے نمٹنے کی تربیت دینے کیلئےبدتمیز اے آئی روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
یہ روبوٹ غصے میں آ سکتا ہے، غصےمیں اُڑ سکتاہےاورکسٹمرسروس ایگزیکٹیوز کو مشتعل گاہکوں سےنمٹنے کیلئےبد زبانی بھی سکھا سکتا ہے۔
اسے تیارکرنےوالی امریکی کمپنی فرحت روبوٹکس اور آڈی ایرنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’سوشل روبوٹ‘ ہےجوآوازکےاظہار کا پتہ لگانے کیلئےمصنوعی ذہانت کا استعمال کرتاہے یعنی یہ لوگوں کےموڈ کا اندازہ لگا سکتا ہےاور اسکے مطابق ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔
کمپنی کا مزید کہناہے کہ اگر ہم نےاپنا کام صحیح طریقے سےکیا ہے تولوگ اس روبوٹ کےساتھ دوست اندازمیں بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔
