لارجر بنچ تشکیل سے قبل قواعد وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا

صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل پر جسٹس قاضی فائز نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر بینچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کیا کہ صدارتی ریفرنس پر پوری قوم کی نظریں ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اتنے اہم کیس کے لیے بینچ کی تشکیل سے پہلے کسی سینئر جج سے مشاورت کو یقینی بنایا جانا چاہئے تھا۔
ہم فلسطین اور کشمیرکے مسئلے پر ناکام ہو گئے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق لارجر بنچ کی تشکیل سے پہلے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، بینچ میں سینئیرٹی پرچوتھے ، آٹھویں اور 13 ویں نمبر پر شامل ججوں کو شامل کیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کی نقول اٹارنی جنرل، صدر سپریم کورٹ بار، سپریم کورٹ ججز اور تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی بھیجی ہیں۔
