روس کا کینسر کی ویکسین تیارکرنےکا دعویٰ

روس نےکینسر کا علاج کرنےوالی ویکسین تیار ہونےکااعلان کیا ہے جو بہت جلد مریضوں کودستیاب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایم آراین اے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ ویکسین2025 کے شروع میں مریضوں کو مفت دستیاب ہوگی۔

ایم آر این اے ٹیکنالوجی میں میسنجر آر این اے نامی مالیکیول کی نقل کو استعمال کرکے جسم میں مدافعتی ردعمل پیدا کیا جاتا ہے۔

روسی وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹرکےڈائریکٹر جنرل آندرے کاپرین نے 15 دسمبر کو ویکسین کی تیاری کی تصدیق کی۔

نیشنل ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر نےکہا کہ کینسرویکسین کےپری کلینیکل ٹرائلز میں ثابت ہوا کہ اس سے رسولی کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے جبکہ رسولی جسم کے ایک سے دوسرےحصےتک نہیں پھیلتی۔

ڈائریکٹر نےبتایا کہ آرٹی فیشل نیورل نیٹ ورکس کو استعمال کرکےکینسر ویکسین کی تیاری کے دورانیے میں کمی لائی جاسکتی ہے، درحقیقت آرٹی فیشل انٹیلی جنس  کو استعمال کرکے ایسا ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوسکتا ہے۔

Back to top button