روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ ہے۔ماسکو تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نوروز کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا اور کہاکہ روس ایران کے ساتھ ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے اس بات پر زور دیاکہ مشکل حالات میں روس،ایران کا ایک وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
جنگ ہم پر مسلط کی گئی، دفاع جاری رکھیں گے،ایرانی وزیر خارجہ
یادرہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے ایران کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جا ری ہیں۔
