روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کی وینزویلا پر امریکی حملےکی مذمت

 

 

 

امریکا کی جانب سے لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا پر کیے گئے حملے کی روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے سخت مذمت کی ہے۔
روس نے کہا ہے کہ وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں پر گہری تشویش ہے اور ان حملوں کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہناچاہیے،ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے،بات چیت کے ذریعے صورت حال سے نکلنےکا راستہ تلاش کیاجائے۔

ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کا وینزویلا پر حملہ کیا منشیات سمگلنگ روکنے کے لیے ہے؟

یاد رہےکہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر مادورو اور اہلیہ کو گرفتار کرلیا  ہے۔امریکی میڈیا کےمطابق کارروائی امریکی جنگی طیاروں نے کی۔ڈیلٹا فورس نے دارالحکومت کاراکاس میں اہداف کو نشانہ بنایا، فوجی ہیڈکوارٹرز پر بھی حملہ کیا گیا۔

 

 

 

Back to top button