روس امریکی افواج کو نشانہ بنانے کےلیے ایران کی مدد کررہا ہے : یورپی یونین

 

 

 

یورپی یونین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امریکا کی افواج کو نشانہ بنانے کےلیے ایران کی مدد کررہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کےمطابق روس خطے میں امریکی اہداف اور ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے کےلیے ایران کو نہ صرف خفیہ معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ اسے ڈرونز کے ذریعے بھی سپورٹ کررہا ہے۔

پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا : سٹیو وٹکوف

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہےتو اسے روس پر دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ وہ ایران کی کسی بھی قسم کی مدد سے بازرہے،یہ معاملہ جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اٹھایا جائےگا اور امریکی وزیر خارجہ کے سامنے بھی اسے بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا۔

Back to top button