ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلئےروس نےمددکی پیشکش کردی

روس نے ایران اور امریکہ کے مابین جاری جنگ کے خاتمے کیلئےکرداراداکرنےکی پیشکش کردی ۔
ترجمان روسی صدارتی محل کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق روس ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن خطے کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو ہم یقیناً اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پُرامن راستے پر آ سکے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج مصر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایران جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایران جنگ کے مقاصد پورے ہو گئے ہیں تو ٹرمپ کو مزید کیا حاصل کرنا ہے؟ انہوں نے کہا واضح نہیں کہ اب اس جنگ کا آخری مرحلہ کیسا ہوگا۔

Back to top button