بقا کو خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرینگے، روس

یوکرین کے ساتھ جنگ کے معاملے پر روس نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار صرف اسی صورت میں استعمال کرے گا جب اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہوگا۔

کریملن کے ترجمان پیسکوفنے امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہکہ روس اپنی داخلی سلامتی اور عوام کی حفاظت کا خیال رکھتا ہے اور یہ بات قابل فہم ہے کہ یہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ بن سکتی ہے۔

روس کا کروز میزائل حملہ، یوکرائن میں‌ طیاروں کا پلانٹ‌ تباہ

انہوں نے کہا کہ اگر روس کے وجود کو کوئی خطرہ لاحق ہوا، تو حکومتی ردعمل روسی اصولوں کے مطابق ہو گا۔ صدر پوٹن نے جنگ شروع ہونے کے چند روز بعد سے ہی ملکی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے اس خیال کو ’خطرناک‘ قرار دیا ہے۔

Back to top button