روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 6 افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات کیے گئے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس دانستہ طور پر شہری انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارات کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ حملے کے باعث کم از کم دو رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ادھر یوکرین نے بھی رات کے وقت روس پر جوابی حملہ کیا جس میں 3 روسی شہری جان سے گئے اور 10 زخمی ہوگئے۔
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے گزشتہ شب 249 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔
