روسی صدر نے یوکرین مسئلے کے حل کرنے کےلیے نیا فارمولہ پیش کردیا

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے یوکرین کا تنازعہ حل کرنے کا نیا امن فارمولہ پیش کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ روس سے مخلصانہ بات چیت کیے بغیر کبھی حل نہیں ہوسکے گا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین اور یورپ سے تعلقات بتدریج بہتر کرنا چاہتا ہے لیکن اگر یوکرین اور مغرب بات چیت کی پیش کش کو مسترد کرتے ہیں تو وہی خون خرابے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ولادیمر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس روز اول سے امن چاہتا ہے تاہم مغرب نہ صرف روس کے مفادات کو نظر انداز کررہا ہے بلکہ یوکرین کو روس سے مذاکرات کرنے سے بھی روک رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے قرض سے نجات کےلیے کمال کا نسخہ بتادیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ احمقانہ لگتا ہے کہ ایک طرف یوکرین پر روس سے بات کرنے پر ممانعت ہے اور ساتھ ہی ہم سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بات چیت کرے پھر کہہ دیا جاتا ہے کہ ماسکو نے بات چیت سے انکار کردیا ہے۔
ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق سمجھوتوں کو عالمی معاہدے بنانا ہوگا، جس میں کرائیمیا اور سیوستوپول کو بھی روسی علاقے تسلیم کرنا ہوگا۔
