امریکی و اسرائیلی حملے کا خطرہ، ایرانی جوہری پلانٹ سے روسی عملے کو انخلا کی ہدایت

امریکی و اسرائیلی حملوں کے پیش نظر روس نے ایران کے بوشہر میں قائم جوہری پاور پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو انخلا کی ہدایت کردی ہے۔
ایک بیان میں روسی کمپنی کا کہنا تھا کہ بوشہر پلانٹ کے اطراف بدترین صورت حال کے پیش نظر یہ انخلا کیا جارہا ہے،پلانٹ کی حدود میں پروجیکٹائل حملے سے عملے کا جاں بحق شخص ایرانی شہری تھا۔
روسی جوہری کمپنی نے کہا کہ بوشہر جوہری پلانٹ کی صورت حال سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ حملہ صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے باوجود کیاگیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ 10 دن کےلیے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے معطل کیے جارہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اس مدت کے دوران دیگر توانائی تنصیبات پر بھی امریکی و اسرائیلی حملے جاری رہے۔
