روسی صدر نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دیدیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دے دیا۔

روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ یورپی خنزیر ماضی کی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام تباہ کن منصوبے ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو توقع تھی کہ روس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔

Back to top button