صبا قمر نے اپنے من پسند جیون ساتھی کی خصوصیات بتا دیں؟

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے جیون ساتھی میں ایک خصوصیت ضرور چاہتی ہیں کہ وہ صفائی پسند ہو، کیونکہ میں کروڑوں کی اشیا چھوڑ سکتی ہوں لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کر سکتی۔ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد صاف ستھرا ہو، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی کیوںکہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔صبا قمر نے کہا کہ اکثر لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں، یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اداکارہ نے ایک نائٹ شو کے دوران کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا تھا، صبا قمر کا شو کے دوران کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں، میزبان عمران اشرف کے ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم انسانوں کو کسی دوسرے انسان کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔اداکارہ صبا قمر حال ہی میں یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے پر بھی خوب خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، اداکارہ نے گولڈن ویزہ ملنے پر یو اے ای کی اداکارہ یشما گل کو شوہر ڈھونڈنا مہنگا کیسے پڑا؟حکومت کا شکریہ ادا کیا

اداکارہ یشما گل کو شوہر ڈھونڈنا مہنگا کیسے پڑا؟

اور گولڈن ویزے کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔

Back to top button