صبا قمر کی بھارتیوں کیلئے بولڈ سین کرنے کی خواہش

مقبول بھارتی فلم ’’ہندی میڈٰیم‘‘ میں اداکار عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر پاکستانیوں کے لیے بولڈ کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں بولڈ اداکاری پر پابندیاں عائد ہیں لیکن وہ بھارتیوں کیلئے بولڈ ایکٹنگ کرنے کو تیار ہیں۔ بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں صبا قمر نے بھارتی فلموں اور ڈراموں کی بھی تعریفیں کیں، اداکارہ نے
دوبارہ بھارت میں جا کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے چاہا تو وہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے جائیں گی۔
صبا قمر نے مرحوم اداکار عرفان خان کے ہمراہ 2017 کی مقبول فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب فلم کی تعریف ودیا بالن نے کی تو خود کو چاند پر اُڑتا محسوس کیا۔ صبا کے مطابق ’ہندی میڈیم‘ میں کام کی بدولت انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے کنگنا رناوٹ، ودیا بالن، آنجھانی سری دیوی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نامزد کیا گیا اور وہ ان تمام اداکاراؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔
صبا قمر نے پاکستانی اور بھارتی مواد کے موازنے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انڈین مواد قدرے بہتر ہے اور وہاں پر اب کرداروں کو حقیقی روپ دیا جانے لگا ہے جبکہ پاکستان میں ابھی اس طرح کا مواد تیار نہیں ہو رہا۔
اداکارہ کے مطابق بالی ووڈ اور بھارتی ٹی وی ساس اور بہو کے کردار سے نکل چکی ہے اور اب وہاں اچھا مواد تیار ہو رہا ہے، تاہم پاکستان میں پابندیاں عائد ہیں، وہاں بولڈ سین نہیں کیے جا سکتے مگر پاکستان میں بھی اب بولڈ موضوعات پر بات کی جانے لگی ہے، جس سے لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی ویب سیریز ’مسٹع اینڈ مسز شمیم‘ پر بھی بات کی اور بتایا کہ اسکی کہانی ایک زنانہ مرد کی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ویب سیریز بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرست کرداروں کے ساتھ بھی کام کریں، تاہم صبا نے واضح کیا کہ ’مسز شمیم‘ ہم جنس پرستی کی کہانی نہیں۔
مسٹر اینڈ مسز شمیم میں صبا عُمینا نامی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ نعمان اعجاز ’شمیم‘ نامی نفیس اور محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، جنہیں ان کے حصے کی محبت نہیں ملتی۔
اداکارہ نے ’مسز شمیم‘ ویب سیریز کے کردار کو اب تک کا منفرد ترین کردار قرار دیا اور کہا کہ انہیں اسکی پیش کش ہوتے ہی اس سے پیار ہوگیا تھا اور وہ اس میں کھو گئیں، ’’مستر اند مسز شمیم‘‘ کو بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا ہے اور اسکی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔
شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری
صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنے کام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی اندازہ نہیں تھا کہ عرفان خان سے دوبارہ کبھی بھی بات نہیں کر سکوں گی۔ صبا نے عرفان خان کے ساتھ سیٹ پر کام کو یاد کیا اور افسوس ظاہر کیا کہ وہ کینسر کی وجہ سے انتقال سے قبل ان کے ساتھ بات نہیں کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا میں پچھتاتی ہوں، فلم مکمل ہونے کے بعد جب ان کی حالت خراب ہوئی تو میں سوچتی رہی کہ عرفان خان سے بات کروں لیکن میں شوٹنگ میں مصروف رہی اور سفر میں رہی اور بات نہ کرسکی۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب میں نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سنی تو میں ہل کر رہ گئی، اس دن میں نے سوچا کہ بندے کو وقت پر کام کرنا چاہئے کیونکہ گیا وقت واپس نہیں آتا
