سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات شروع

ایک طرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ سجل علی کی اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ ساتھ اختلافات کی افواہیں گرم ہیں تو دوسری جانب ان کی اداکارہ بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
یاد رہے اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے مئی 2021 میں منگنی کی تھی، اب دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، شادی کی پہلی تقریب ڈھولکی کی تھی جس میں سب سجل اور صبور کے علاوہ دلہا کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی اور خواتین نے شادی کے گانے گائے۔ ڈھولکی کی رسم عام طور پر پاکستان میں کم از کم شادی کی مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو جاتی ہے، اس رسم کے دوران دُلہن یا دُولہے کے گھر قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور ان کی مہمان داری کی جاتی ہے۔
صبور علی کی ڈھولکی کی رسم کی تصاویر سب سے پہلے سارا سیلون کے انسٹا گرام پیج پر شیئر کی گئیں، جنہیں بعد ازاں اداکارہ امر خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی شیئر کیا۔ ڈھولکی کی تصاویر میں صبور علی کو امر خان اور کنزیٰ ہاشمی سمیت میک اپ آرٹسٹ سارا خان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر صبور علی کی بعض ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ کی ڈھولکی کی ویڈیوز ہیں۔ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جبکہ حال ہی میں ان کی قریبی سہیلی اداکارہ منال خان نے’’ٹائم آؤٹ ود احسن‘‘ میں بتایا تھا کہ صبور علی جلد شادی کرنے والی ہیں۔
پروگرام میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے صبور علی کو ان کی جلد ہونے والی شادی پر مبارک باد پیش کی تھی، جس پر احسن خان نے کہا تھا کہ اداکارہ اور علی انصاری کی شادی جنوری میں ہوگی، جس کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
ارجن کپور 12 برس بڑی ملائیکہ اروڑا سے شادی کو تیار
بتایا گیا ہے کہ صبور علی اور علی انصاری جنوری کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی ‘ڈھولکی‘ اور ‘اُبٹن‘ کی رسومات 10 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ دو ہفتے قبل ہی صبور علی کی قریبی سہیلی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی ہوئی تھی۔ مریم نے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے دسمبر 2021 کے آخر میں شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔
یاد رہے کہ صبور علی کی شادی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شقبز حلقوں میں سجل علی اور انکے شوہر احد رضا میر کے مابین اختلافات کی خبریں گرم ہیں اور انہیں کچھ مہینوں سے اکٹھے نہیں دیکھا جارہا۔
