سعید غنی کا وزیر اعظم کو توبہ کرنے کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا ہے. صوبائی دارالحکومت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی سعید غنی کا کہنا تھا کہ او ائی سی کے اجلاس کے باعث سیاسی تصادم نہیں چاہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ایک خوشخبری آئے گی. انہوں نے کہا کہ 24 مارچ تک تحریک انصاف کی حکومت کے تمام اتحادی ان کے خلاف جائیں گے، اور اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیں گے.
پاکستان کے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اپنے ووٹ مکمل نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ملک میں فسادات اور انتشار چاہتی ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان اور دیگر عدالتوں نے بہت اچھے فیصلے دیے ہیں، نیب اور ایسے اداروں کو جو استعمال ہوئے ہیں، اُن کا احتساب ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ توبہ کر لیں اور پاکستان کے عوام سے معافی مانگ لیں.
