ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ،پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کواجرک پیش کردی

ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کردی۔
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت کپتانوں نے سیاست کو رد کر دیا۔ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان کائنات بخاری نے بھارتی کپتان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
دونوں کپتانوں نے میچ سے قبل مصافحہ کیا جبکہ کھلاڑیوں نے روایت کے مطابق ہائی فائیو بھی کیا اور ثابت کردیا کہ کھیلوں میں سیاست اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ایما پر کھیل میں سیاست کو گھسیٹتے ہوئے کھیلوں کی رو کی توہین کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی کرکٹرز چاہے انڈر 19 کے تھے، مینز ٹیم کے یا پھر ویمنز ٹیم کے ، ہر جگہ سیاست کی لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا۔
