صاحبزادہ فرحان ٹی 20ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔
کولمبو میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سنچری کےساتھ ہی صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔
صاحبزادہ فرحان نے رواں ایونٹ کی 4 اننگز میں اب تک سب سے زیادہ 220 رنز اسکور کیے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کا ہے جنہوں نے 4 میچز میں 178 رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے 4 اننگز میں 11 چھکے مارے۔
اس فہرست میں دوسرا نام بھارت کے ایشان کشن کا ہے جنہوں نے 4 میچز میں 10 چھکے مارے۔
