صاحبزادہ فرحان ٹی20ورلڈکپ میں  زیادہ رنزبنانےوالےبیٹربن گئے

صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کےخلاف اہم میچ میں سر انجام دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کا 319 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو انہوں نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قائم کیا تھا۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 319 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سپرایٹ مرحلے میں سری لنکا کےخلاف میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

Back to top button