ٹی20کی رینکنگ میں صائم اور حسن نوازنےلمبی چھلانگ لگالی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کھلاڑیوں صائم اور حسن نوازنےلمبی چھلانگ لگالی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب 25 درجے ترقی کے بعد 38ویں اور حسن نواز 24 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر بلے بازوں کی رینکنگ میں 30ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سابق کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ دائیں ہاتھ کے اسٹائلش بیٹر 3 درجے تنزلی کے بعد اب 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف 26ویں پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ عباس آفریدی 3 درجے تنزلی کے بعد 28ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسپنر سفیان مقیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 69 درجے بہتری کے ساتھ 35ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی چھلانگ تصور کی جا رہی ہے۔
