صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ کے ہمراہ لندن روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹرصائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سےلندن روانہ ہوگئے۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کےہمراہ ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کےماہراسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

محسن نقوی نےکہا ہےکہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کےعلاج معالجے کےلیے ہر ممکن وسائل فراہم کیےجائیں گے،صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ان کا کہنا ہےکہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کےساتھ رابطے میں ہوں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاصائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنےکا فیصلہ

 

اس سےقبل محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نےصائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت بھی معلوم کی تھی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کےسبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب کویہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلےدن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

Back to top button