انٹرنیشنل آل راؤنڈررینکنگ میں صائم ایوب نے پہلی پوزیشن کھو دی

اوپنر صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن گنوا دی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں صائم ایوب کا مجموعی آل راؤنڈ فارم متاثر رہا۔ انہوں نے دو اننگز میں مجموعی طور پر صرف 30 رنز بنائے جبکہ انہیں بالنگ کا موقع بھی نہیں مل سکا جس کے باعث ان کے رینکنگ پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی۔ سیریز 1-1 سے برابر رہی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

رینکنگ میں پوائنٹس کم ہونے کے بعد صائم ایوب 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیٹنگ رینکنگ میں صائم ایوب اپنی 37ویں پوزیشن پر برقرار ہیں اور ان کے پوائنٹس 551 ہیں۔

Back to top button