صائم نےلارا کا31 سال پرانا منفرد ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کےبیٹر صائم ایوب نےویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کےسابق کپتان برائن لارا کا 31 سال پرانا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی افریقاکیخلاف پہلےون ڈےمیں بیٹرصائم ایوب نےشاندار سنچری اسکور کی۔3ون ڈےمیچز کی سیریزکاپہلا میچ جنوبی افریقا کےشہرپارل میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نےمیزبان ٹیم کو3 وکٹوں سےشکست دی۔
جنوبی افریقاکے240 رنز کے ہدف کےتعاقب میں پاکستانی اوپنرصائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی اور109رنز کی اننگز کھیلی۔
22سالہ صائم ایوب نے جنوبی افریقاکےخلاف سنچری اسکورکرنےکےبعد برائن لارا کا 31 سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑدیا۔
صائم ایوب ون ڈےکرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ہدف کےتعاقب میں سنچری اسکور کرنےوالےدنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئےہیں۔
پہلےبرائن لارانے1993 میں23 سال اور297 دن کی عمر میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈےمیں ہدف کےتعاقب میں سنچری اسکور کی تھی۔
واضح رہےکہ پاکستان کو جنوبی افریقا کےخلاف3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔سیریز کا دوسرا ون ڈےکل کھیلا جائے گا۔