پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور کیریبیئن جزیرے کے ملک سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور کیریبیئن جزیرے سینٹ لوشیا سے ان کی ہم منصب سفیر مینیسا رامبالی نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ یہ تقریب نیویارک میں واقع پاکستانی مشن میں منعقد کی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا دونوں کثیر الجہتی فورمز بشمول دولت مشترکہ میں تعاون کر رہے ہیں، باضابطہ تعلقات کا قیام دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی بنیاد کا کام کرے گا، دونوں ممالک میں کرکٹ سے محبت مشترک ہے۔

احمد فرہاد بازیابی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کو باضابطہ بنانے سے تجارت،سیاسی تعاون اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کی راہیں کھلیں گی۔دونوں ممالک میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے سیاحوں کے دوروں کے ذریعے دریافت کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر سینٹ لوشیا کی سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر خوشی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان پہلے ہی شاندار تعلقات ہیں اور مختلف فورمز پر فعال تعاون کر رہے ہیں تاہم رسمی سفارتی تعلقات کے قیام سے موجودہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کا موقع ملے گا۔

Back to top button