سجل علی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکارہ پربھاس کے ہمراہ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی فلم میں کام کررہی ہیں۔سجل علی نے 2017میں سری دیوی کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کیا تھا۔اب سجل علی فلم فوجی میں بھارتی اداکار پربھاس کے ساتھ اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔
شریاس تلپاڈے نے اپنی موت کی خبرکی تردید کردی
رپورٹ کے مطابق فلم کے حوالے سے تفصیلات ابھی آناباقی ہے ۔دوسری جانب پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھارتی میڈیا کے دعویٰ پرابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
