سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل عمران خان کی وجہ سے نہیں بنے : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل عمران خان کی وجہ سے نہیں بنے بلکہ ان کی سفارش ایسی شخصیت نے کی جو دیگر چیزیں بھی کنٹرول کرتی ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک سال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے بلکہ ہم تیزی سےاپنی سیٹوں پر سیٹیں کھورہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امیں گنڈاپور بھی اس وقت مایوسی کا شکار ہیں،گنڈاپور ابھی تک تو وزیر اعلیٰ ہیں، لیکن شاید ان پر بھی جلد وار ہوگا،انہیں بھی کھڈے لائن لگادیا جائےگا۔

کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش دہشت گرد امریکی عدالت میں پیش

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بڑی مایوسی ہوگی،اگر وہ ان لوگوں پر انحصار کریں گے،اندھے کو نظر آنے لگتا ہےتو وہ سب سے پہلےاسی لاٹھی کو توڑتا ہے جس سے چلتا تھا۔

Back to top button